یوں تو چھوٹے موٹے حادثات انسانی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن کئی انسانوں کی چھوٹی سی غلطی یا لاپرواہی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، گھروں میں ہونے والے حادثات عموماً چھوٹے موٹے اور زیادہ سنگین نوعیت کے نہیں ہوتے تاہم کئی بار عام سے حادثات جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں، آج اس ویڈیو میں بھی ہم آپ کو ایسا ہی کچھ دکھائیں گے۔
گرمی کے موسم میں گھروں میں لگے پنکھے اکثر 24 گھنٹے چلتے ہیں اور کئی بار مسلسل چلنے کی وجہ سے پنکھے خراب یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہوجاتے ہیں اور تھوڑی سی غفلت جان لیوا ہوسکتی ہے۔
اس ویڈیو میں نظر آنے والا پنکھا خطرناک انداز میں جھول رہا ہے کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنکھےکا پائپ نکلا ہوا ہے اور صرف تاروں پر پنکھا ٹکا ہوا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیملی بیٹھ کر کھانا کھارہی ہے اور پنکھا اچانک ڈولنے لگتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر آگرتا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوتا تاہم گرمیوں میں پنکھوں کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
مسلسل چلتے رہنے کی وجہ سے پنکھوں کی خرابی یا نقص نظر نہیں آتے لیکن کوشش کریں کہ پنکھوں کو کچھ دیر کیلئے بند کرکے مشین کو ٹھنڈا ہونے دیں اور بند پنکھے کا جائزہ بھی لیں تاکہ اس قسم کے کسی بھی نقصان سے بچ سکیں۔