2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا؟ جانیے

image

جنوری سے مئی 2023 کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں آئی فونز کے اسمارٹ فونز کا راج ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق درحقیقت ایک سے 4 نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ ہیں۔

اس عرصے میں آئی فون 14 پرو میکس دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ثابت ہوا۔اس کے بعد آئی فون 14 پرو دوسرے، آئی فون 14 تیسرے جبکہ آئی فون 13 چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

گلیکسی ایس 23 الٹرا 5 ویں اور آئی فون 14 پلس چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.