ٹیکس نہ دینے پر مشہور کامیڈین کی گاڑی پولیس نے روک لی

image

لاہور: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے مشہور کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اہلکاروں نے لاہور کے ڈیوس روڈ کے ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی اور ٹیکس کی عدم ادائیگی سے متعلق بتایا تو افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹیکس ادا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس موقع پر افتخار ٹھاکر نے کہا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانیاں پیدا کر دی ہیں اور موقع پر ہی ٹیکس ادا کر کے پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسائز اہلکار اپنا کام کر رہے ہیں وہ اگر روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی غلطی تسلیم کر لینی چاہیے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts