مرغی کا گوشت فریزر اور فریج میں کتنے عرصے تک رکھا جاسکتا ہے؟ اہم معلومات جو خاص طور پر خواتین کے لیے جاننا ضروری ہیں

image

مرغی کا کوشت ہر گھر میں پکایا جاتا ہے جس کے لیے پہلے سے ہی مرغی منگوالی جاتی ہے اور اسے فریزر میں رکھ دیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ پکا ہوا یا مرغی کا کچا گوشت کتنے سال تک محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جا رہے ہیں۔

پکا ہوا گوشت اور کچی مرغی چند دنوں سے لے کر ایک سال تک اپنے پاس محفوظ کیا جا سکتی ہے، لیکن یہاں یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ آیا آپ اسے ریفریجریٹر میں رکھتے ہیں یا پھر فریزر میں فریز کر کے۔

گھروں میں اکثر خواتین مرغی کے کچے گوشت کو فریزر میں جما لیتی ہیں جبکہ پکا ہوا ایک دو دن پرانا سالن کھانا ہو تو اسے فریج میں رکھ دیتی ہیں۔ لیکن یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ فریزر میں رکھے گوشت کا کچھ وقت ہوتا ہے اور مدت ختم ہونے کے بعد وہ خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

مرغی کے گوشت میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، البتہ اس میں بیکٹیریا کے پھیلاؤ کے امکانات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں، ضروری ہے کہ اسے درست طریقے سے اپنے پاس ذخیرہ کیا جائے، بصورتِ دیگر یہ مختلف موذی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

فریزر میں چکن کب تک رکھا جاسکتا ہے؟

اگرآپ لوگ مرغی کا گوشت طویل ماہ تک محفوظ رکھنا چاہ رہے ہیں تو اسے فریزر میں رکھیں۔

کچے چکن کو مختلف حصوں میں کرکے 9 ماہ تک فریزر میں رکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک پوری مرغی 1 سال تک فریزر میں رکھ سکتے ہیں۔

پکے ہوئے چکن کے گوشت کو فریزر میں دو سے چھ ماہ تک رکھا جا سکتا ہے، بہتر ہے اسے کسی ایسے پلاسٹک بیگ میں رکھیں جس سے ہوا کا گزر ممکن نہ ہو۔

فریج میں مرغی کا گوشت کتنے دن محفوظ رہتا ہے؟

اسے فریزر میں چھپانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کچے چکن کو (پورے یا ٹکڑوں میں)ایک سے دو دن تک فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔ وہیں پکا ہوا چکن تین سے چار دن تک ریفریجریٹر میں رکھا جا سکتا ہے۔

گوشت کے خراب ہونے کا کیسے معلوم ہوگا؟

اگر فریز کئے گئے گوشت کا رنگ تبدیل ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ گوشت خراب ہوچکا ہے ساتھ ہی بو سے بھی اندازہ ہوجائے گا گوشت ناقابل استعمال ہے۔

اگر گوشت کا رنگ ہرے اور گرے میں تبدیل ہو تو سمجھ جائیں اس پر بیکٹیریا پیدا ہونے لگیں ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.