امریکی کمپنی نے بلٹ پروف "ایس یو وی" پیش کر دی

image

کیلیفورنیا کی ریزوانی موٹرز نے جدید بلٹ پروف ایس یو وی ’’ریزوانی نائٹ‘‘ متعارف کرائی ہے، جو کاربن فائبر سے تیار کی گئی ہے وہی مضبوط دھات جو اکثر اٹالین لگژری گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہے۔

لکژری گاڑی کو تیار کرنے کے لیے گن میٹل استعمال کیا گیا جس کو گرے کلر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ دنیا بھر میں ایسی صرف 100 گاڑیاں ہی تیار کرے گی۔

گاڑی کی تیاری کے لیے لیمبرگنی فلیگ شپ ایس یو وی سے بھی مدد لی گئی ہے۔

گاڑی میں ملٹری ٹائر استعمال کیے گئے ہیں جوکہ کسی بھی قسم کے پنکچر یا دیگر ایمرجنسی کی صورت میں محفوظ رہتے ہیں۔

گاڑی بلٹ پروف کے ساتھ بم پروف بھی بنایا گیا ہے جس میں 800 ہارس پاور کا انجن لگایا گیا ہے۔

گاڑی ریس دباتے ہی پوائنٹ تھری سکینڈ میں صفر سے 60 ٹائم ایم پی آر کے تحت ریس پکڑتی ہے۔

گاڑی کے ابتدائی وئیرنٹ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts