بھارت میں 3 سال کے بچے نے اپنے دانتوں سے سانپ کو چبا چبا کر مار دیا، بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریاست اتر پردیش میں فرخ آباد کے گاؤں مدنا پور میں ڈاکٹروں نے بچے کو 24 گھنٹے اپنی نگرانی میں رکھا اور پھر حالت خطرے سے باہر ہونے کے سبب گھر جانے کی اجازت دے دی۔
3سالہ آیوش کی اہل خانہ بتایا کہ بچہ صحن میں کھیل رہا تھا کہ اچانک بچے کے چیخنے کی آواز آئی، جب گھر والوں نے دیکھا تو بچے کے منہ میں مرا ہوا سانپ لٹک رہا تھا۔
بچے کی دادی نے سانپ کو اس کے منہ سے نکالا اور والدین فوری بچے کو اسپتال لے گئے جبکہ ڈاکٹرکو دکھانے کیلئے مرے ہوئے سانپ کو بھی تھیلی میں ڈال کر لے گئے۔
ڈاکٹر نے بچے کے معائنے کے بعد اسکو تندرست قرار دیکر گھر جانے کی اجازت دیدی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچے نے جس سانپ کو دانتوں سے کاٹا وہ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے بچے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔