افغان صوبے بدخشاں کے قائم مقام گورنر ڈرائیور سمیت خودکش حملے میں ہلاک

image

افغان صوبے بدخشاں کے قائم مقام گورنر منگل کو ایک خودکش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے شہر فیض آباد میں خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری گاڑی کو اُس گاڑی سے ٹکرا دیا جس میں صوبے کے نائب گورنر نثار احمد احمدی سوار تھے۔

صوبے کے ثقافت اور اطلاعات کے سربراہ معاذ الدین احمدی کا کہنا ہے کہ اس حملے کا ہدف نثار احمد احمدی کو لے جانے والی گاڑی تھی۔

حملے کے نتیجے میں قائم مقام گورنر اور اُن کے ڈرائیور ہلاک جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

گزشتہ سال دسمبر میں صوبے کی پولیس فورس کے سربراہ ایک خودکش دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری افغانستان مین سرگرم داعش نے قبول کی تھی۔

گزشتہ سال اپریل میں ایک بم حملے میں کان کنی کے محکمے کے سربراہ بھی مارے گئے تھے۔

افغانستان سے امریکہ کے انخلا اور طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے داعش ایک مضبوط عسکری قوت کے طور پر اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے۔

 شدت پسند تنظیم نے افغانستان میں اب تک اپنے حملوں میں سینکڑوں افراد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts