انڈین ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے پیٹ سے سونے کے 6 کیپسول برآمد

image

انڈیا کے محکمہ کسٹم کے مطابق پیر کی رات 10 بجے بیرون ملک سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حیدرآباد آنے والی انڈیگو فلائٹ کے دو مسافروں سے 1700 گرام سے زائد سونا برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا۔

انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق محکمہ کسٹم کے ایئر انٹیلی جنس یونٹ (اے آئی یو) کے مطابق دونوں مسافروں کو مخصوص معلومات ملنے کے بعد شک پڑنے پر چیک کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’تلاشی کے دوران ان مسافروں سے 1700 گرام سے زائد سونا برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا۔‘

حکام محکمہ کسٹم کے مطابق ’ان مسافروں نے 6 کیپسولوں کے اندر سونا بھر کر اور ان کے اوپر کالی ٹیپ چڑھا کر اپنی بڑی آنت میں چُھپا رکھا تھا۔‘

کسٹم حکام کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ’ملزمان سے برآمد ہونے والے سونے کی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ انڈین روپے سے زائد ہے۔‘

اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ ’دونوں مسافروں کو انڈین کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔‘


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts