مصر: روسی نوجوان کو ہلاک کرنے والی شارک کو ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا

image
مصر کے شہر الغردقہ میں 23 برس کے روسی شہری کو ہلاک کرنے والی ٹائیگر شارک کو ساحل پر جانے والے مقامی افراد نے ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے رو الغردقہ شہر میں مصر کے بحیرہ احمر کے ایک ریزورٹ میں تیراکی کرنے والے 23 برس کے ولادیمیر پوپاو نامی روسی شہری پر شارک نے حملہ کیا تھا۔

انٹرنیٹ پر ہلاک ہونے والے روسی شہری کی ویڈیو وائرل ہے جس میں اسے پانی میں ہاتھ پاؤں مارتے، چیختے اور شارک سے دور جانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سکائی نیوز کے مطابق وہاں موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹائیگر شارک ولادیمیر پوپاو کے جسم کے ساتھ دو گھنٹے تک کھیلتی رہی اور پھر اسے پانی میں لے گئی۔

 ایک رپورٹ کے مطابق ساحل پر جانے والے مقامی افراد نے اس واقعے کے بعد اپنی کشتیاں پانی میں نکالیں اور روسی شہری پر حملہ کرنے والی شارک کو جال کے مدد سے پکڑ کر پانی سے باہر لے آئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم کی شکل میں مقامی افراد روسی شہری کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے شارک کو ڈنڈوں سے مار رہے ہیں۔

سکائی نیوز کے مطابق مصر کی وزارت ماحولیات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مخصوص شارک پکڑی جا چکی ہے اور اب اس کا معائنہ کیا جائے گا کہ اسے روسی شہری پر حملہ کرنے پر کس بات نے مجبور کیا۔ ریسرچرز اس بات کو دیکھیں گے کہ کیا آیا یہ دیگر واقعات کی بھی ذمہ دار ہے۔

Recent shark attack in Egypt pic.twitter.com/8E1QgNfySY

— Levandov (@blabla112345) June 8, 2023

ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ روسی شہری پر حملہ کرنے والی شارک اور ویڈیو میں لوگ جس شارک کو مار رہے ہیں، وہ دونوں ایک ہی ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب حکام نے 74 کلو میٹر پر پھیلی ساحلی پٹی کو بند کر دیا ہے اور اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز تک اسے تیراکی کرنے اور پانی کے دیگر سپورٹس کے لیے بند رکھا جائے گا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts