شاید مجھے حج نصیب نہ ہوتا اگر۔۔ سعودی ڈاکٹر نے حج کے لئے آئے بزرگ کی جان کیسے بچائی؟

image

“اگر اس ڈاکٹر نے میرا علاج نہ کیا ہوتا تو شاید میں حج سے محروم رہ جاتا۔ میں بوڑھا ہوں اور بہت دور سے آیا ہوں۔ کیا پتا مجھے دوبارہ حج کرنے کا موقعہ نصیب ہوتا یا نہیں“

یہ کہنا ایک ایسے بوڑھے شخص کا ہے جس کے دل کی ایک شریان 95 تک بند ہوگئی تھی۔ عراق سے سعودیہ حج کے لئے آنے والے اس بزرگ کی طبعیت اچانک خراب ہونے کے بعد ان کا زندگہ رہنا بھی مشکل لگ رہا تھا البتہ سعودی ڈاکٹر نے ان کی جان بچالی۔

سعودی عرب کے مشہور کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ترجمان حاتم المسعودی کے مطابق عراقی عازم کو اچانک طبعیت بگڑنے پر النور اسپیشلسٹ اسپتال لے کر آیا گیا جہاں انھیں ایمرجنسی وارڈ میں لے جا کر کیتھیٹرائزیشن کی گئی اور ان کی شریان کو کھولا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عازم کو دو دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی گئی جس کے بعد اب وہ کافی بہتر ہیں اور حج کے تمام مناسک انجام دے سکتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts