قربانی کا گوشت تقریباً سب کے فریزر میں رکھا ہوا ہے کسی کے پاس زیادہ تو کسی کے پاس کم ہے۔ کسی کے پاس تو اتنا زیادہ گوشت بھرا ہوا ہے کہ ڈر لگتا ہے لائٹ چلی جائے تو یہ خراب نہ ہو جائے اور اب تو لوڈشیڈنگ ہر علاقے میں 3 گھنٹے سے زیادہ ہو رہی ہے۔ ایسے میں خواتین کو یہ ڈر ہوگا کہ کہیں گوشت ہی سڑ نہ جائے۔ اگر آپ بھی اسی مسئلے سے دو چار ہیں تو اب یہ آسان ٹپ کا استعمال کریں اور لوڈشیڈنگ سے گوشت خراب ہونے کی فکر بھول جائیں۔
اس میں آپ کا تھوڑا سا وقت زیادہ درکار ہوگا لیکن گوشت بالکل محفوظ ہو جائے گا اور آپ اس سے مزے مزے کے پکوان بنا سکتی ہیں۔ سب سے پہلے تو اس بات کو یقینی بنا لیں کہ قربانی کے گوتش کو دھو کر نہ رکھیں۔ بلکہ یونہی تھیلیوں میں رکھیں۔ لیکن چونکہ لائٹ زیادہ جارہی ہے اس لیے یہ ٹپ کارآمد نہیں ہے
٭ گوشت کو ایک بڑے تھال میں نکال کر رکھیں، ایک ایک ٹکڑے کو الگ کریں اور اس میں 1 بڑا چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح ہاتھوں سے مکس کریں۔
٭ اب ایک کپ پانی کو کڑاہی میں ڈالیں اور اس گوشت کو ہلکی آنچ پر ڈھک دیں اور 20 منٹ تک پکنے دیں۔ کچھ دیر بعد گوشت پانی چھوڑ دے گا۔ جب تک گوشت اچھی طرح پانی نہ چھوڑ دے اس کو پکنے دیں۔ پھر سارا پانی پھینک دیں اور گوشت کو المونیم فوائل پر پھیلائیں۔
٭ المونیم فوائل پر رکھ کر گوشت کو اچھی طرح پیک کریں اور فریزر میں رکھ دیں۔ اس طرح سے گوشت لائٹ کے بغیر بھی ایک مہینے تک بآسانی محفوظ رہے گا۔