معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف سے نجی ٹی وی شو میں کسی مداح نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ 40 سال کی عمر میں بھی شادی نہیں کی؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے میں یہی سب خواتین سے کہوں گی ۔۔
شادی کی کوشش کی تھی، ماضی میں منگنی بھی کی تھی مگر پھر شادی شدہ افراد کا حال دیکھ کر انہوں نے شادی کا ارادہ ختم کر دیا تھا۔ شادی کے لیے مرد اور خاتون کی عمر کے درمیان فرق کی کوئی اہمیت نہیں ہے، عمر صرف ایک نمبر کی حیثیت رکھتی ہے البتہ ذہنیت ایک جیسی ہونی چاہیے۔ شادی کے لیے صرف اور صرف اپنے شریک حیات میں ایک چیز دیکھنا چاہتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ شریکِ حیات میری ذہنیت جیسی ہی ذہنیت رکھتا ہو، دونوں کے خیالات ملتے جلتے ہوں۔ شادی کرنے کے لیے اب اپنا ذہن بنا لیا ہے۔