“’ماشااللہ، الحمداللہ۔ میں خوشی سے اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ 2 اگست 2023 کو ہمارے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام شاہ میر خان ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں“
یہ الفاظ ہیں معروف اداکار سمیع خان کے جنھوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے گھر اللہ کی نعمت کے آنے کی خوشخبری دی ہے۔ سمیع خان لکھتے ہیں کہ ان کے بیٹے کا نام شاہ میر خان ہے ساتھ ہی انھوں نے مداحوں سے ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے اداکار سمیع خان پاکستان ٹیلیویژن کے منجھے ہوئے اداکار ہونے کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ چند دن پہلے سمیع خان نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک پوسٹ بھی کی تھی جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ “شادی کے بعد کی زندگی بہت اچھی چل رہی ہے، میری شادی کو 13 سال ہوگئے ہیں اور ایک بیٹی بھی ہے“