معروف اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کے ہاں 7 اگست کو دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ماں اور بچی دونوں خیریت سے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان کی شادی منیب بٹ سے 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی امل منیب کی پیدائش 31 جولائی 2019 میں ہوئی اور اب کئی سالوں بعد اللہ نے انھیں ایک اور رحمت سے نوازا ہے جس پر ماں باپ کے علاوہ مداح بھی کافی خوش ہیں۔
ایمن اور منیب کی دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر ایمن کی بہن منال نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شئیر کرتے ہوئے بچی کا نام بھی بتایا ہے۔ ایمن اور منیب کی بیٹی کا نام “میرال منیب“ رکھا گیا ہے تاہم بچی کی کوئی تصویر نہیں شئیر کی گئی