اسپتال سے گھر آگئی ہوں اور اب۔۔ سارہ خان کی طبعیت ان کیسی ہے؟ سوشل میڈیا پر بتادیا

image

"میں اب گھر آگئی ہوں اور پہلے سھ میں طبعیت بہت بہتر ہے۔ آپ سب کے پیار اور دعاؤں کا بہت شکریہ"

یہ کہنا ہے اداکارہ سارہ خان کا جنھوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان کے شوہر نے اپنی اہلیہ کی ایسی تصویر شئیر کی تھی جس میں وہ ایم آر آئی مشین کے نیچے لیٹی ہوئی تھیں اور سی ٹی اسکین کا مخصوص لباس بھی پہنا ہوا تھا. ساتھ ہی انھوں نے اپنی بیوی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

البتہ آج سارہ خان نے اسٹوری شئیر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایسے مواقع پر معلوم ہوتا ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور پُرستاروں کے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ اپنے شوہر کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی کسے ضرورت ہے جب آپ کے پاس ایسا خیال رکھنے والا شوہر ہو۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts