"ہماری جوانی کے وقت کسی کو ہم سے محبت ہوئی نہ کوئی فدا ہوا نہ ہی مجھے کسی سے محبت ہوئی۔ اس وقت نام اور کیریئر بنانا تھا۔ لیکن یہ بات میں نے نوٹ کی ہے کہ بڑی اداکاراؤں کو کبھی کسی غریب یا ایسے شخص سے محبت نہیں ہوئی جو کیریئر بنانے کی جدوجہد کررہا ہو"
منفی کرداروں سے شہرت پانے والے سلیم ناصر نے مذاق رات میں شرکت کرتے ہوئے کئی باتیں کیں. بظاہر سنجیدہ دکھنے والے سلیم ناصر گفتگو کے ماہر ہیں.
اپنے کیریئر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ غلطیوں سے سیکھنے والے شخص ہیں۔ کردار کے چناؤ میں بھی ان سے غلطیاں ہوئیں لیکن انھوں نے اس بات سے سبق سیکھا۔
منفی کرداروں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ تقریباً پندرہ برس پہلے انھیں کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘ نامی ڈرامے میں دادا کا کردار ادا کیا تھا حالانکہ تب وہ کافی کم عمر تھے لیکن ان کے کتادار کو سراہا گیا. وہ منفی کردار مزے سے کرتے ہیں بس اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ اسکرپٹ اور کردار مضبوط ہو بھلے لوگوں کو کتنا ہی ناپسند ہو.
سلیم معراج کا کہنا تھا کہ لوگ 20 سال سے انڈسٹری میں ہیں لیکن ان کو کام نہیں آتا نہ ہی اس بات کی فکر ہے. وہ سوشل میڈیا سے مشہور ہوجاتے ہیں لیکن شہرت برقرار نہیں رکھ پاتے۔
سلیم معراج کی شادی فائزہ سے 16 برس پہلے ہوئی اور ان کے 3 بچے ہیں۔