مولانا اندر سے بہت خوبصورت انسان ہیں ۔۔ ثنا خان کے ننھے بیٹے کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل، ملاقات میں ثنا نے کیا کہا؟

image

مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ ثنا خان کے بیٹے طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، اداکارہ نے بیٹے کو مولانا کی گود میں بٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 2020 میں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کیلئے بالی ووڈ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی ثنا خان آج کل شوہر مفتی انس کے ہمراہ سوشل میڈیا پر با حجاب تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اور طارق جمیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا نے اپنے بیٹے کو عربی لباس پہنا رکھا ہے اور مولانا طارق جمیل کی گود میں بٹھائے ہوئے ہیں۔

مذکورہ تصایر شیئر کرتے ہوئے ثنا خان نے کہا کہ آج جونیئر طارق جمیل کی ملاقات سینئر طارق جمیل سے ہوگئی۔ اور مولانا صاحب کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آ جاتا ہے، اور یہ اندر سے بہت خوبصورت انسان ہیں۔ اس کے علاوہ یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے پہلے ماضی میں اداکارہ ثنا پر تعیش زندگی گزار رہی تھیں مگر ایک چیز کی کمی تھی اور وہ ہے سکون۔

اس وقت ان کا حال یہ تھا کہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خوش نہیں تھیں، انہیں سخت ذہنی دباؤ سے گزرنا پڑا تھا،پھر انہیں رمضان کے مہینے میں خواب میں قبر دکھائی دیتی رہی، جس میں آگ ہوتی اور یہ اس میں خود کو جلتے ہوئے دیکھتیں۔ بعد ازاں انہوں نے مکمل طور پر فلموں سے دوری اختیار کی اور اسلامی احکامات کی روشنی میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.