خبردار! مونگ پھلی کھانے کے بعد اگر آپ بھی ٹھنڈا پانی پی لیتے ہیں تو اس عام سی غلطی سے آپ بھی اس بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں

image

سردی کی ٹھنڈی راتوں میں سونے سے قبل جب تک مونگ پھلی نہ کھالیں، لطف نہیں آتا اور سب ہی خشک میوہ جات شوق سے کھانا پسند بھی کرتے ہیں۔ لیکن اس کو کھانے کے بعد پانی پینے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ گلے میں خراش اور کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے۔

یہ ایک عام بات ہے جو ہم سب بچپن سے اپنے بڑوں سے سن رہے ہیں مگر اس بات میں کتنی صداقت ہے یہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔

این ڈی ٹی فوڈ ویب سائٹ کے مطابق مونگ پھلی کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور اس کو کھآنے کے بعد جسم میں حرارت اور گرمی زیادہ لگنے لگتی ہے جس کی وجہ سے پیاس کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس لیئے اکثر لوگ پانی پینا چاہتے ہیں، مگر برصغیر میں اس بات کو غلط سمجھا جاتا ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی نہ پیئیں، دراصل اس بات کا کوئی سائنسی اور ڈاکٹری ثبوت موجود نہیں ہے۔

لہٰذا آپ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پی سکتے ہیں، مگر صرف احیتاط یہ کریں کہ پانی سادہ ہو، کیونکہ ٹھنڈا پانی ویسے ہی ہمارے گلے خراب کرنے کی وجہ بنتا ہے۔

ماہرینِ حکمت کے مطابق مونگ پھلی کی گری خشک ہوتی چونکہ اس میں تیل موجود ہوتا ہے، اس لیے اس کو کھانے کے بعد پانی پینے سے پیاس لگ جاتی ہے اور ہماری غذائی نالی میں چربی جمع ہوجاتی ہے جو گلے میں خراش اور کھانسی کا باعث بنتی ہے، لیکن پانی پینے سے کھانسی یا گلے میں خراش نہیں ہوتی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.