کھانا اب کہیں بھی گرم کرسکتے ہیں ۔۔ مائیکروویو بیگ نے لوگوں کی مشکل آسان کردی، اس میں کھانا کیسے گرم ہوگا؟

image

کھانا گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو ایک انتہائی کارآمد اور آزموہ مشین ہے لیکن سفر کے دوران کھانا گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو کو ساتھ لے کر جانا بہت مشکل ہے تاہم اب ماہرین نے ایک ایسا مائیکرو ویو بیگ تیار کرلیا ہے جس سےکبھی بھی اور کہیں بھی کھانا گرم کرنا ممکن ہوگا۔

ولیٹیکس ول کک مائیکروویو بیگ جو دیکھنے میں ایک اسٹائلش لیپ ٹاپ بیگ جیسا لگتا ہے لیکن یہ اصل میں ایک کنڈکٹیو فیبرک سے بنا ہوا مائیکروویو ہے جو آپکا کھانا دوران سفر گرم کرے۔

یہ بیگ معروف جاپانی کمپنی سانکی کونسس نے تیار کیا ہے اور اسکا مقصد یہ ہے کہ جب آپکے پاس اپنے لنچ کو گرم کرنے یا پھر گرم کھانا آرڈر کرنے کا کوئی ذریعہ نہ ہو تو آپکے پاس موجود لنچ کو اسکے اندر رکھ کر گرم کیا جاسکتا ہے۔

اس بیگ کے اندر 250 ڈگری تک گرم کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ یہ سخت سردی کے دنوں میں جب آپ گھر سے باہر ہوں کھانا گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بظاہر ایک عام سا لیپ ٹاپ بیگ جیسا ہے لیکن اسکے اندر آپ جو کچھ بھی رکھیں گے تو یہ پانچ منٹ میں اسے 80 ڈگر سیلسیس تک گرم کردے گا۔

اس بیگ کا اپنا وزن صر ف 160 گرام ہے، اس میں ایک ری چارج ایبل بیٹری نصب ہے جو کہ اضافی 120 گرام وزنی ہے۔ بیگ کو 40 سے 250 ڈگری تک بڑھانے کے لیے ایک اسمارٹ فون ایپ ہوٹوپیا کے ذریعے سیٹ کیا جاسکتا ہے، یہ بیگ آٹھ گھنٹے تک چارج رہتا ہےیعنی آپ سفر کے دوران آٹھ گھنٹے تک بغیر کسی پریشانی کے کھانا گرم کرسکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.