موسم کی کوئی بھی چیز نقصان نہیں دیتی بلکہ۔۔ روز ایک کینو کھانے کے فائدے جانتے ہیں؟

image

سردی کے موسم میں مزے مزے کے کھٹے پھل کینو، موسمی، مالٹے، فروٹر بھی سردی کا لطف دوبالا کرنے کیلئے آتے ہیں، کچھ لوگ گلا خراب ہونے کے ڈر سے کھٹے پھلوں سے دور بھاگتے ہیں لیکن کچھ لوگ بہت شوق سے یہ پھل کھانا پسند کرتے ہیں، اگر آپ بھی اس موسم میں مالٹے کھانا پسند کرتے ہیں تو آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سے کیا فائدے ہوسکتے ہیں۔

طبی اور غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ کینو ہو یا کچھ اور، مالٹے کی ہر قسم صحت کے لیے مفید ہوتی ہے کیونکہ یہ متعدد غذائی اجزا اور نباتاتی مرکبات سے بھرپور پھل ہے۔

ایک مالٹے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن سی کی 70 فیصد مقدار مل جاتی ہے جو انسانی مدافعت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم وٹامن ہے۔ایک مالٹے میں 3 گرام غذائی فائبر موجود ہوتا ہے۔فائبر سے نہ صرف قبض سے بچنے یا اس سے ریلیف میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ غذائی جز آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔

فائبر سے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔ مالٹوں میں موجود فائبر سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ پھل دائمی ورم سے لڑنے میں ادویات سے زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ایک مالٹے میں 240 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اور یہ منرل اعصاب اور مسلز کے لیے اہم ہوتا ہے جبکہ دل کی دھڑکن کی رفتار مستحکم رکھتا ہے۔

حاملہ خواتین کو بچے کی اچھی نشوونما کے لیے بی وٹامن فولیٹ کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ اس سے بچے میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے پیدائشی نقائص کی روک تھام ہوتی ہے۔مالٹوں میں فولیٹ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے جِلد کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ وٹامن سی سے جسم میں کولیجن نامی پروٹین بننے کا عمل تیز ہوتا ہے۔ یہ پروٹین جِلد کو ہموار رکھنے اور لچک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ زخم جلد بھرتے ہیں۔

تو اب صرف گلا خراب ہونے کے ڈر سے یہ مزیدار پھل کھانے سے ڈرنا چھوڑیں ورنہ آپ اتنے زبردست فوائد سے محروم ہوسکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.