الیکٹرک گیزر کے استعمال سے پہلے یہ بات ضرور جان لیں ورنہ ۔۔ نہاتے وقت الیکٹرک گیزر کا استعمال کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

image

سردی کے موسم میں اکثر لوگ گیزر کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں اور مارکیٹ میں دستیاب الیکٹرک گیزر نے تو سردی میں گرم گرم پانی سے نہانے والوں کی مشکل بہت زیادہ آسان کردی ہے تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نہاتے وقت الیکٹرک گیزر کا استعمال خطرنا ک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں الیکٹرک گیزر کے حوالے سے مختلف خبریں زیرگردش ہے، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ نہانے کے دوران الیکٹرک گیزر استعمال کرنے سے کرنٹ لگنے کا خطرہ رہتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گیزر سے بجلی کا جھٹکا لگنے کا امکان موجود ہے تاہم اگر حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنانا کہ نہ تو غلط وائرنگ کی ہو اور نہ ہی غلط ارتھنگ ہو توکرنٹ لگنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

دوسری جانب سادہ گیزر استعمال کرنے والوں کیلئے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر کے جس حصے میں بھی آپ گیزر لگا رہے ہیں، اسے لگاتے وقت وینٹیلیشن کا پورا خیال رکھیں۔ کہیں بھی نصب کرتے وقت وینٹیلیشن کا اچھا انتظام کریں۔ گھر میں گیزر ہمیشہ کسی پروفیشنل پلمبر سے لگوائیں کیونکہ اسے لگانے میں چھوٹی سی غلطی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.