اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے کا مسئلہ حل ہوگیا، واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر لانچ کر دیا

image

اکثر اوقات واٹس ایپ چیٹ پر سے ہمیں پرانے میسجز ڈھونڈنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے تاریخ کے ذریعے پرانے میسجز کی تلاش کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

یہ شاندار فیچر واٹس ایپ کے ویب ورژن اور موبائل ایپس پر صارفین کو دستیاب ہے۔

*یہ فیچر کیسے استعمال ہوگا؟

سب سے پہلے واٹس ایپ پر جائیں اس چیٹ ونڈو کھولیں جہاں آپ کسی مخصوص تاریخ کا میسج تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کو سلیکٹ کریں۔

سرچ آپشن سلیکٹ کرنے پر آپ کے سامنے کیلنڈر آئیکون آجائے گا جس پر کلک کریں۔

اس کے بعد کئی ہفتے، ماہ یا سال پیچھے جاکر مطلوبہ تاریخ پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد اس مخصوص تاریخ کے پیغامات سامنے آجائیں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.