اداکارہ میرا کے گھر ڈکیتی، ہیروں کے ہار سمیت 20 لاکھ کی گھڑی چوری

image

پاکستان کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے گھر سے ہیروں کے ہار سمیت قیمتی اشیا چوری ہو گئی ہیں۔

لاہور کے ڈیفنس تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق چوری کا واقعہ جمعرات کی رات کو پیش آیا ہے۔

اداکارہ میرا کی مدعیت میں درج مقدمے میں ایک کروڑ مالیت کی اشیا کی چوری کا الزام گھر کے ایک ملازم پر عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں درج میرا نے اپنے بیان میں کہا ’جب میں رات 12 بج کر تیس منٹ پر شاپنگ سے گھر واپس آئی تو میں نے دیکھا میرے ٹرنک میں سے جیولری جس میں دو ڈائمنڈ کے سیٹ اور ایک گھڑی غائب تھی۔‘

’میں نے اپنے ملازمین سے پوچھا تو میرا ایک ملازم جس کا نام قاسم ہے، گھر پر موجود نہیں تھا۔ اس کا فون نمبر بھی مسلسل بند ہے۔‘

ایف آئی آر کے مطابق جواہرات کی مالیت 80 لاکھ ہے جبکہ گھڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts