اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 14 کو دریائے سندھ سے یارک تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔ ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے- شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔