آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات

image

لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک رہنے جبکہ لا ہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نارنگ منڈی، بدوملہی ،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06جبکہ زیادہ سے زیادہ 13سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 91فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 247 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پاکستان انجینئرنگ سروسزمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 420،ڈی ایچ اے 8فیز 267،پولو گراونڈ 277،مراتب علی روڈ 258اور فاسٹ یونیورسٹی 273ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.