آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

image

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا، پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہے۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ،سکردومنفی 08، گوپس منفی 06،گلگت، قلات منفی04 ،کالام،ہنزہ اور سری نگر میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.