آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

image

لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک جبکہ لا ہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ و شدید دھند چھانے رہنے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نارنگ منڈی، بدوملہی ،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ پڑنے کی توقع ہے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 07اور زیادہ سے زیادہ16سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 187 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس348، سی ای آر پی آفس 197، فیز ایٹ ایوی گرین 190،شاہراہ قائد اعظم 211،ڈی ایچ اے 8فیز 217،پولو گرائونڈ 194،مراتب علی روڈ 227اور فاسٹ یونیورسٹی 198ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.