اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اراکین الیکشن کمیشن نے کشمور میں گیس لیکیج کے باعث الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں بتایا کہ کشمور میں گیس لیکیج کے باعث الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین وفات پاگئے ، وفات پانے والوں میں الیکشن آفیسر، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک سب اسسٹنٹ شامل ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام میں مرحومین کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری کئے۔