پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار

image

ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے ایشیائی ملکوں پر مشتمل مارکیٹ انٹیلیجنس رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 کے چوتھی سہ ماہی میں 100 انڈیکس میں 35فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس میں 551 پوائنٹس کا اضافہ

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2023کی آخری سہ ماہی میں مقامی پیداوار میں 2.13فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں وفاقی ادارہ شماریات کے حوالے سے کہا گیا کہ معیشت توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے2024 میں معیشت میں 2.5فیصد ترقی کی پیش گوئی کی ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے اور معاشی اصلاحات سے فائدہ ہورہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 280 روپے80پیسے کاہوگیا

ایس اینڈ پی رپورٹ کے مطابق ملک کو توانائی کمپنیوں اور بینکوں پر عائد شرائط سے فائدہ ہوگا،پاکستان میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقع ہے، شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے، جبکہ روپے کی قدر میں استحکام اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اہم سبب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.