نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 227 رنز کا ہدف دے دیا

image

آکلینڈ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کو ایک رنز پر ہی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، ڈیوڈ کونوے بغیر رنز بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

فن ایلن نے 34 رنز بنائے اور وہ عباس آفریدی کا شکار بنے،مقررہ بیس اوورز میں نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے اور پاکستان کو 227 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن 34، کین ولیمسن 57 اور ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے، شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود رکھ سکیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر اور محمد عباس ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.