افغانستان کیخلاف صفر پر آؤٹ، روہت شرما کا شبمن گل کو سخت لہجے میں اشارہ

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صفر پر رن آؤٹ ہونا بالکل پسند نہ آیا۔

ان کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، 11 جنوری کو موہالی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں افغان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے آئے بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر رن آؤ ٹ ہو کر واپس جانا پڑا، انہیں ابراہیم زادران نے پویلین لوٹایا۔

صائم ایوب نے 4 کیچز لے کر نیا ریکارڈ بنا دیا

روہت شرما نے دوسری گیند پر شاٹ کھیل کر رن لینے کی کوشش کی تو دوسرے اینڈ پر موجود شبمن گِل نے بالکل بھی دلچسپی نہ دکھائی اور وہیں کھڑے رہے جب کہ اس دوران روہت شرما دوڑتے ہوئے خود ہی دوسرے اینڈ پر پہنچ گئے اور یوں افغان ٹیم کو بہت ہی آسان طریقے سے انہیں رن آؤٹ کرنے کا موقع مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آؤٹ ہونے پر سخت غصے میں اور ناراض دکھائی دیے اور انہوں نے واپس جاتے ہوئے شبمن گِل کو سخت لہجے میں اشارہ بھی کیا اور ان پر چیخ پڑے۔

واضح رہے کہ روہت شرما 14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر سب کی نظریں مرکوز تھیں۔ خیال رہے اس میچ میں بھارت نے افغان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.