قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے

image

قومی ادارہ صحت کی جانب سے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ نے وفاقی، صوبائی محکمہ صحت اوراسٹیک ہولڈرز کو انتباہی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کردئیے

قومی ادارہ صحت نے اپنے انتباہی مراسلے میں کہا ہے کہ کالی کھانسی کا پھیلائو روکنےاور تدارک کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں کالی کھانسی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے،کالی کھانسی کیسز میں اضافہ سے اسپتالوں پر لوڈ بڑھے گا۔

کالی کھانسی ایک سے دوسرے فرد کو لاحق ہو سکتی ہے،کالی کھانسی کا جرثومہ کھانسنے اور چھینکنے سے ہوا میں شامل ہوتا ہے۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر مستعفی

دوسری جانب پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارما کمپنی ایم کے بی کے شربت واپس منگوا لیے، ڈریپ حکام کے مطابق کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول نامی خام مال استعمال ہوا ہے جو زہریلا ہے، جس کی مقدار 25 فیصد پائی گئی ہے۔

ڈریپ نے پورے ملک سے تھائی لینڈ سے درآمد شدہ خام مال واپس منگوا لیا، ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یعقوب بزنجو کوٹکٹ دیدیا

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں۔

غیر معیاری سیرپ مالدیپ، نجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کاسیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.