بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد میٹرک کے سالانہ امتحان دوم 2025 کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر بروز ہفتہ دن 10 بجے کرے گا۔
بورڈ سے جاری بیان کے مطابق مکمل نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ www.biseatd.edu.pk پر اسی دن ایک بجے E-DMC کے ساتھ اپلوڈ کردیے جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریگولر طلبا و طالبات کی اصل ڈی ایم سیز 30 دسمبر 2025 بروز منگل صبح 10 بجے متعلقہ ادارے (اسکول/کالج) کے اتھارٹی لیٹر کی فراہمی پر ایبٹ آباد بورڈ آفس سکریسی سیکشن سے حاصل کی جا سکے گی جبکہ تمام پرائیویٹ طلبہ اپنی ڈی ایم سیز متعلقہ امتحانی سنٹرز سے حاصل کر سکیں گے۔