رواں مالی سال کمرشل بینکوں نے نجی شعبے کو مجموعی طور پر 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے، جو ریکارڈ اضافہ ہے، یہ بات چیئرمین پاکستان بینک ایسوسی ایشن (PBA) ظفر مسعود نے بتائی۔
ظفر مسعود کے مطابق نجی بینکوں میں ڈیپازٹس کی مالیت بھی 35.1 کھرب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی قرضوں کے حصول میں کمی کے بعد بینکوں نے نجی شعبے کو زیادہ سہولت فراہم کی ہے۔
مزید برآں، بڑے پیمانے کی صنعت میں ترقی کی شرح 8.33 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔