اب ٹیلی گرام اور سگنل کی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ جانتے ہیں واٹس ایپ سے دوسرے میسنجر پر کیسے بات ہوسکتی ہے؟ طریقہ جان لیں

image

واٹس ایپ میں بہت جلد ایسے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس کے بعد صارفین کو اب ٹیلی گرام اور سگنل ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ واٹس ایپ سے ہی دوسرے میسنجر پر بات ہوسکے گی۔

یورپ میں واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارمز ہیں مگر نئے یورپی قانون کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چیٹ انٹرپورٹ ایبلٹی کو ممکن بنانا ہوگا۔واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ فیس بک میسنجر میں بھی کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں اس فیچر کا اشارہ دیا گیا ہے،واٹس ایپ کا یہ ایسا فیچر ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل وغیرہ پر بھی دوستوں سے چیٹ کر سکیں گے، اس حوالے سے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس نئے ایکٹ کے تحت میسجنگ سروسز کو کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو یقینی بنانا ہوگا۔اس سے واٹس ایپ میں رہتے ہوئے دیگر ایپس کے صارفین سے چیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

اگر آپ سگنل ایپ یا ٹیلی گرام استعمال کر رہے ہیں تو واٹس ایپ صارف کو میسج بھیج سکیں گے اور اس کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.