مداح کو مائیک مارنے کا واقعہ، بلال سعید نے بیان جاری کر دیا

image

معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک مارنے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ انہوں نے کہا کہ “اسٹیج میرے لیے کُل میری پوری دنیا کی حیثیت رکھتا ہے ، میں نے جب بھی مداحوں کے سامنے پرفارم کیا خود کو زندہ دل محسوس کیا ہے۔

بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک دے مارا

بلال سعید کا کہنا تھا کہ جب بھی میں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کر رہا ہوتا ہوں تو ذہنی تناؤ ، بیماری اور تمام تر پریشانیوں کو بھول جاتا ہوں اور میں ہر چیز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہوں ۔

انکا کہنا تھا کہ دورانِ پرفارمنس مجھ سمیت ہر ایک فنکار پر سٹیج کا احترام کرنا لازم ہے اور میں کبھی بھی اس چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتا، میں اپنے مداحوں سے بھی بہت محبت کرتا ہوں۔

بلال سعید غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب دوران کنسرٹ کے دوران کسی نے بدتمیزی کی ہو لیکن میں نے اس بدتمیزی پر جو ردعمل دیا ہے وہ پہلی بار ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہے تھا ، مجھے اسٹیج نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

The stage has always been my whole world l; I have always felt the most complete and the most alive while performing! I forget my sickness, stress, worries- I leave everything behind when I perform for my fans.

And no matter what,nothing should have come in the way of me and the…

— Bilal Saeed (@Bilalsaeedmusic) January 26, 2024

شعیب، ثناء کی شادی، سعیدہ امتیاز کا پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ دو روز قبل معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک دے مارا تھا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

بلال سعید کے کنسرٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنا پرانا گانا ” کو کو تو میری جانا ” گا رہے تھے تاہم اس دوران انہیں غصہ آگیا اور ہاتھ میں پکڑا ہوامائیک کنسرٹ میں موجود مداحوں کی طرف پھینک دیاتھا۔

3 بڑی سیاسی جماعتیں عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں، شاہد خاقان عباسی

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ معروف گلوکار کے اچانک غصے میں آنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.