مہنگا پیٹرول کیسے بچایا جاسکتا ہے ۔۔ گوگل میپس سے پیٹرول کی بچت کرنے کا آسان طریقہ آگیا

image

پاکستان میں مہنگائی اس وقت ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ کر آسمان کی بلندیوں کو چھور رہی ہے، خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں تاہم اگر گوگل میپس کو پیٹرول کی بچت کے لیے استعمال کرکے ایندھن کی بچت یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

ملک میں عام انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی مہنگے پیٹرول کی بچت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ گوگل میپس سے صرف راستہ جاننا ہی ممکن نہیں بلکہ سفر کے دوران پیٹرول کی بچت کے لیے بھی یہ سروس مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

گوگل میپس کا ایکو فرینڈلی روٹنگ فیچر سفر کے دوران صارفین کو گاڑی کا ایندھن بچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے،یہ فیچر گاڑی کے انجن اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ایندھن کے استعمال کا تخمینہ لگاتا ہے۔

جب یہ فیچر ٹرن آف ہوتا ہے تو گوگل میپس کی جانب سے تیز ترین روٹ کی تلاش میں معاونت فراہم کی جاتی ہے جبکہ گاڑی یا ایندھن کو مدنظر نہیں رکھا جاتا۔مگر اس فیچر کے تحت ایندھن کی بچت کے لیے بہترین راستوں کو سبز پتے کے لوگو سے ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔

سیٹنگز میں نیوی گیشن کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں روٹ آپشنز پر کلک کریں۔اس کے بعد اگلے پیج پر انجن ٹائپ کا انتخاب کریں۔فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد گوگل میپس میں اپنی منزل کو سرچ کرکے ڈائریکشنز پر کلک کریں۔

اس کے بعد سوئیپ اپ کرکے چینج انجن ٹائپ آپشن کو تلاش کریں۔گاڑی کے انجن جیسے پیٹرول، ڈیزل، ہائیبرڈ یا الیکٹرک کا انتخاب کریں۔اگر آپ انجن ٹائپ کا انتخاب نہیں کرتے تو ایپ کی جانب سے بائی ڈیفالٹ پیٹرول انجن کو مدنظر رکھ کر تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔

فیچر صارفین کو رئیل ٹائم ٹریفک، سڑک کی حالت اور دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرکے بہترین راستہ بھی تجویز کرتا ہے تاکہ وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوسکے۔یہی وجہ ہے کہ اس میں تجویز کیا گیا راستہ کئی بار تیز ترین روٹ سے مختلف ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.