حسن ابدال۔ 30 جنوری (اے پی پی):حسن ابدال میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزمان گرفتارکرلیئے۔تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم بھلڑ جوگی میں گشت پر موجود تھی کہ اطلاع موصول ہوئی کی چند اشخاص ہوائی فائرنگ کر کے عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیںجس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تو 2 اشخاص پسٹل سے ہوائی فائر کر رہے تھے جن کو موقع پر قابو کر لیا جنہوں نے اپنا نام و پتہ شبیر خان ولد محمد بشیر اور کامران شہزاد ولد ساجد خان سکنائے بھلڑ جوگی تحصیل حسن ابدال بتلائے جن کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔