چینلز کو کھلی اجازت نہیں ملے گی کیونکہ ۔۔ واٹس ایپ چینلز کو رپورٹ کرنے کیلئے کونسا فیچر بنارہا ہے؟

image

واٹس ایپ استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے دنیا کا مقبول ترین پلیٹ فارم بن چکا ہے، صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ نت نئی تبدیلیاں اور فیچرز متعارف کرواتارہتاہے، کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ نے صارفین کو اپنے چینل بنانے کی سہولت فراہم کی اور اب ان چینلز پر نظر رکھنے کیلئے رپورٹ کا فیچر بھی متعارف کروانے کی تیاریاں ہیں۔

صارفین کی جانب سے چینلز کو رپورٹ کیے جانے کے بعد الرٹ رپورٹ چینلز کے ایڈمنز کو نوٹی فکیشن کی صورت میں بھیجی جائے گی اور چینلز ایڈمنز کو اپنے مواد پر نظر ثانی کر سکیں گے۔ابھی مذکورہ فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین کام کر رہے ہیں اور اس متعلق مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی لیکن جلد ہی اس پر آزمائش شروع کردی جائے گی۔

نئے فیچر کے تحت صارفین واٹس ایپ چینل کیخلاف رپورٹ کرسکیں گے، واٹس ایپ ماہرین چینلز میں مواد کی خلاف ورزی سمیت دیگر معاملات پر صارفین کی جانب سے چینلز کو رپورٹ کرنے کے فیچر پر کام رہے ہیں اور جلد ہی اسے آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

چینلز میں حال ہی میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے گئے تھے، جن میں چینلز کے متعدد ایڈمن اور ان میں پولز کو شیئر کرنے کا فیچر شامل تھے۔رپورٹ الرٹ کے تحت صارفین نامناسب، جھوٹے اور دل آزاری کا سبب بننے والے مواد کو شیئر کرنے پر چینلز کو رپورٹ کر سکیں گے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.