اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔155 لودھراں II سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خان محمد صدیق خان بلوچ ایک لاکھ 17 ہزار 671 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار جہانگیر خان ترین 71 ہزار 128 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔