’آج شوٹنگ سے لیٹ‘، کن فنکاروں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا؟

image

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے جہاں عام شہری اپنا حق استعمال کرنے گھروں سے باہر نکلے وہیں پاکستان کے فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھی ووٹ کاسٹ کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ملک کے لیے اپنی قوم کے لیے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے جا رہی ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

انہوں نے بتایا کہ ’میں شوٹنگ کے لیے جا رہی ہوں لیکن میں نے بتا دیا کہ میں آج لیٹ پہنچوں گی اور اپنا ووٹ ڈال کر پہنچوں گی۔ دعا کریں کہ اللہ ہم سب کے لیے اور پاکستان کے لیے بہتر کرے۔ اور بس آپ کر گزریں جو کر گزرنا ہے۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ آئزہ خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ووٹڈ۔‘ انہوں نے ساتھ معلومات دیتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے پولنگ کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر بھیجیے۔‘

سینیئر اداکارہ حنا خواجہ نے اپنا ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے پولنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’صبح آٹھ بجے سے لوگوں لائنوں میں لگے ہوئے تھے لیکن پولنگ شروع نہیں ہو رہی تھی۔ عملہ موجود ہونے کے باوجود کچھ پولنگ ایجنٹس کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ شروع نہیں ہو رہی تھی۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)

انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے پریزائیڈنگ آفیسر سے بات کی اور ہم سب نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ووٹنگ شروع ہو اور ہم نے اپنا حق لیا۔آپ جہاں بھی جائیں اور اگر ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو اپنے لیے، اپنے لوگوں کے لیے اور اپنے ملک کے لیے آواز اُٹھائیں اور اپنا حق لیں۔‘

اداکارہ مریم نفیس نے بھی ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ۔ پاکستان زندہ باد۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by AIMAN MUNEEB (@aiman_minal_foreverr)

ایمن خان نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے شوہر منیب بٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا آپ سب نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا؟‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.