کرین بیریز کو سپر فوڈکہا جاتا ہے،یہ دیکھنے میں لال رنگ کی چھوٹی چھوٹی گولیوں کی طرح ہوتی ہیں، عام طور پر انہیں کرین بیری چٹنی کے ذریعے جانا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو کرین بیری کے پودے کے بارے میں بتائیں گے جسے کروندا کہا جاتا ہے۔
کروندا ایک چھوٹا سا جنگلی پودا ہے،یہ فروری اور مارچ میں کھلتا ہے، اس کے بیج ایک چھوٹی سی چھتری کی مدد سے ہوا میں اڑتے پھرتے ہیں اور دوسری جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کروندا گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا اس میں کیونک ایسڈ اور دیگر ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو پتھری کو بننے سے روکتے ہیں اور انہیں گھلا دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کروندا جلد کو بھی صاف شفاف اور چمکدار رکھتا ہے اور قبل از وقت عمررسیدگی سے نجات دلاتا ہے۔اس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہماری جلد کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
اس پھل سے وزن کم کرنے میں بھی بہت مدد ملتی ہے ،انفلیمیشن کو کم کرتا ہے، جسم میں کینسر کے ٹیومر کو بننے اور پھیلنے سے روکتا ہے اور یہ ہماری قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔یہ پھل معدے کے لیے بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔
یہ منہ کی مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے، اس میں پروانتھوسائنی ڈین نامی ایک عنصر پایا جاتا ہے جو منہ میں ایسے بیکٹیریا کی نمو کو روکتا ہے جو دانتوں کو کیڑا لگنے اور سڑ کر ان میں سوراخ ہوجانے کا سبب بنتے ہیں۔