میرے بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کر لیا تھا: وکرانت ماسے

image

بالی وڈ اداکار وکرانت ماسے نے بتایا ہے کہ ان کے بڑے بھائی معین نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کر لیا تھا۔یوٹیوب چینل ’اَن فلٹرڈ بائے سمدیش‘ کو انٹرویو کے دوران اداکار وکرانت نے اپنے بڑے بھائی معین سمیت اپنے خاندان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا بڑا بھائی مسلمان ہے، جبکہ ان کے والد مسیحی اور ان کی والدہ سکھ ہیں۔‘

’میرے بھائی کا نام معین ہے، مجھے وکرانت کہا جاتا ہے۔ آپ حیران ہوں گے کہ یہ نام معین کیوں ہے؟ اس نے اسلام قبول کر لیا تھا، میرے گھر والوں نے اسے اپنا مذہب تبدیل کرنے دیا۔ میرے گھر والوں نے اسے کہا کہ بیٹا اگر تمہیں اس میں اطمینان ہو تو آگے بڑھو۔‘اداکار کا کہنا تھا کہ ’میرے بھائی نے 17 سال کی عمر میں مذہب تبدیل کیا، یہ ایک بڑا قدم تھا۔ میری ماں سکھ ہیں، میرے والد چرچ جانے والے مسیحی ہیں، وہ ہفتے میں دو بار چرچ جاتے ہیں۔ چھوٹی عمر سے ہی میں نے مذہب اور روحانیت سے متعلق بہت سارے دلائل دیکھے ہیں۔‘’میرے والد سے رشتہ داروں نے سوال کیا کہ وہ اپنے بیٹے کو مذہب تبدیل کرنے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کسی کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔‘میرے والد کا کہنا تھا کہ ’وہ میرا بیٹا ہے، وہ صرف میرے سامنے جواب دہ ہے اور اسے اپنی مرضی پر چلنے کا حق حاصل ہے۔‘وکرانت جولی ماسے اور مینا ماسے کے بیٹے ہیں، انہوں نے شیتل ٹھاکر کے ساتھ 2022 میں شادی کی۔وکرانت اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’12ویں فیل‘ کی کامیابی کے بعد شہرت کی نئی بلندیوں کو پہنچ گئے ہیں۔ودھو ونود چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’12ویں فیل‘ یو پی ایس سی امتحان کے امیدواروں کے گرد گھومتی ہے اور یہ آئی پی ایس افسر منوج کمار کی زندگی کے حقیقی تجربات پر مبنی ہے۔یہ فلم یو پی ایس سی کے داخلے کے امتحان دینے والے لاکھوں طلبہ کی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.