میٹا نے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد کتنی کم کردی؟

image

میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ایپ استعمال کرنے لیے عمر کی حد کم کردی گئی۔

اس سے پہلے امریکا میں تو یہ عمر 13 برس تھی لیکن برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 16 برس کا ہونا لازمی تھا۔

لیکن اب میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن نے تمام ممالک کے لیے یہ عمر کم کر کے 13 برس کر دی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے قواعد و ضوابط اپ ڈیٹ کر رہی ہے اور اپنی پرائیویسی پالیسی میں ترمیم کر رہی ہے جس کے بعد برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی کم از کم عمر 16 سے گھٹ کر 13 ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے زیر استعمال سروسز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ ہمیشہ کی طرح صارفین کی نجی تصاویر اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.