شیر افضل مروت نے عام انتخابات کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

image

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے نتائج کو انفرادی طور پر چیلنج کر دیا۔

درخواست میں سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے بنی الیکشن کمیشن کمیٹی بھی چیلنج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن کی تعیناتی کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 26 سے 28 فروری کو بلانے کی تجویز

آئینی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے فارم 47 بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روکنے کی بھی استدعا کی گئی، دوسری جانب ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ ابھی تک شیر افضل مروت کی کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.