اب بھی نوجوان لڑکے شادی کی پیشکش کرتے ہیں، صبا فیصل

image

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ انھیں عمر کے اس حصے میں بھی کئی نوجوان لڑکے میسیج کرکے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، مداحوں کی طرف سے میسجز بارے سوال کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ شاید مداحوں کو لگے کہ میں بہت بور ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فینز کی جانب سے میسیجز آتے رہتے ہیں،صبا فیصل نے بتایا کہ حال ہی میں مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فورا سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں۔

جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں یہ میسیج اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.