عوام کی اعلی معیار کی ترقی اور موثر سیکورٹی دونوں کو یقینی بنائیں گے، چینی وزیراعظم

image

بیجنگ (عمیر رانا)  چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ چین کے لوگوں کی اعلی معیار کی ترقی اور موثر سیکورٹی دونوں کو یقینی بنائیں گے۔ 

چائنہ کے وزیراعظم لی چیانگ نے اپنی بریفنگ میں بتا یا کہ سال دوہزار چوبیس میں عوامی جمہوریہ چین کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ یہ سال ایک اہم سال ہے۔ جس میں حکومت کو اپنی عوام کے لیے ڈیلیور کرنا ہوگا۔

صدارتی انتخاب،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں زیادہ خود انحصاری اور طاقت حاصل کریں گے۔ مائیکرو ریگولیشن کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے لوگوں کی اعلی معیار کی ترقی اور موثر سیکورٹی دونوں کو یقینی بنائیں گے۔

اقتصادی بحالی اور ترقی کے لیے رفتار کو مضبوط اور تعمیر کریں گے، لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے جیسے اہداف بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اہداف سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ترقی کے اہم اہداف مقرر کیے ہیں جس میں سروے کے مطابق شہری بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد ہے۔

معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ذاتی آمدنی میں اضافہ کرکے ادائیگیوں کے توازن میں ایک بنیادی توازن برقرار رکھا جائے گا۔ چین کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گاجبکہ آمدنی بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کریں گےاور شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان مربوط ترقی کو فروغ دینا ہے۔

محمود اچکزئی کی عمر ایوب اور اسد قیصر سے ملاقات ، صدارتی انتخابات پر مشاورت

وزیراعظم لی چیانگ نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت کے بجٹ میں 700 بلین یوآن رکھے جائیں گے، یہ اجلاس چین میں مزید چند روز تک جاری رہے گا،جس میں قانون سازی کرکے چین اور لوگوں کی ترقی کے اہداف پر تبادلہ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.