روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور یونٹ نصب کرنے کا منصوبہ

image

روس اور چین چاند پر نیوکلیئر پاور یونٹ نصب کریں گے۔

ترکیہ کی ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق روس وفاقی خلائی ایجنسی‘روسکوسموس’کے سربراہ یوری بوریسوف نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے چین کے ساتھ، چاند کے بارے میں مشترکہ کوششوں کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں،ہم نے چین کے ساتھ لونر تحقیقات سے متعلق مشترکہ منصوبہ تیار کیا ہے۔

عوام کی اعلی معیار کی ترقی اور موثر سیکورٹی دونوں کو یقینی بنائیں گے، چینی وزیراعظم

ہم اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر 2033-2035 کے دوران ایک نیوکلیئر انرجی پاور یونٹ لُونر سطح پر پہنچانے اور وہاں نصب کرنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔

بوریسوف نے کہا ہے کہ مذکورہ پاور یونٹ کی تنصیب کے لئے روبوٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لونر تحقیقات کے لئے ایک مشترکہ سٹیشن کے قیام کے لئے 2021 میں روسکوسموس اور چین قومی خلائی ایجنسی سی این ایس اے کے درمیان میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ پر دستخط کئے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.