ڈونلڈ ٹرمپ کی جرمانہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد

image

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے اب بانڈ جمع کرانا ہو گا۔

واضح رہے کہ مصنفہ ای جین کیرول نے الزامات جھوٹ قرار دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا اور عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ برس 80 سالہ امریکی مصنفہ نے نیویارک کی ایک جیوری کے سامنے الزام عائد کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور میری ساکھ کو بھی تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ٹک ٹاک کریک ڈاؤن بل منظور

کیرول نے ایک دیوانی مقدمے میں گواہی دی تھی جو اس نے تشدد اور ہتک عزت کے لیے ہرجانے کے لیے دائر کی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 1996 میں نیویارک سٹی کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اور جب خاتون معاملہ سامنے لائی تو ٹرمپ نے اس پر جھوٹ اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.