مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک میں ایک بار پھر نئی تبدیلیاں لانے کی تیاری کررہی ہے، میٹا کی صارفین کی مزید آسانی بڑھانے کے لیے فیس بک الگورتھم کو تبدیل کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک الگورتھم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت ریلز، گروپس اور ہوم فیڈ پر نظر آنے والی ریکومینڈڈ ویڈیوز کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے فیس بک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
فیس بک کے سربراہ ٹام ایلیسن نے ایک ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ فیس بک کے مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز میں یہ تبدیلی پہلے ہی کردی گئی ہے اور اب سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ہر حصے میں اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔